اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی ڈویژن نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کینٹ لورالائی کا اچانک دورہ کیا

جمعرات 27 مارچ 2025 20:13

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی ڈویژن خدابخش بزدار نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کینٹ لورالائی کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی نے سکول کے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ ہیڈ ماسٹر سکول ہذا عبدالرشید جوگیزئی ، پی ای ٹی حاجی یوسف موسی خیل ،بلال بھٹی بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی ڈویژن نے سکول میں نظم وضبط کی کارکرگی کے کاوشوں کو سراہا۔اس نے سکول کی طلباء سے سبق سنے اور کورس کے حوالے سے سوالات پوچھے،اکثر طلباء نے تسلی بخش جوابات دیے۔اساتذہ کے حاضری رجسٹر چیک کیا گیا اور لاگ بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔\378