چین گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ

جمعرات 27 مارچ 2025 21:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بو آؤ ایشیائی فورم کے 2025 سالانہ اجلاس کے تحت "اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کے بعد عالمی حکمرانی" کے موضوع پر اعلی سطحی ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس میں چین کے نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤ ڈونگ نے شرکت کی اور گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے موضوع پر کلیدی تقریر کی۔

(جاری ہے)

اس وقت موجودہ بین الاقوامی صورتحال ہنگامہ خیز اور تغیر پذیر ہے ، امن و سلامتی عالمی حکمرانی کی اولین ترجیح ہیں۔ چھن شیاؤ ڈونگ نے چینی اور غیر ملکی مہمانوں کو گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے تصور، مفہوم اور عملی نتائج سے متعارف کرایا اور انیشیٹو کی رہنمائی میں سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی امن و سکون کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کی تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :