چین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائرکردیا

جمعرات 27 مارچ 2025 21:05

چین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائرکردیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء) چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے اضافی ٹیرف کے اقدامات کے جواب میں چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعہ حل کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کر دیا ہے، اور متعلقہ قوانین کے مطابق ا?ئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے چین کی برآمد کردہ مصنوعات پر عائد کیے جانے والے اضافی ٹیرف واضح یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہیں، جو عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

14 مارچ کو اس معاملے کے حوالے سے امریکا نے فریقین کے درمیان مشاورت قبول کی۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق فالو اپ کے طریقہ کار کو آگے بڑھائے گا۔

متعلقہ عنوان :