اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.2 ریکارڈ

جمعرات 27 مارچ 2025 21:05

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.2 ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پشاور اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :