کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں طبی امداد کی فراہمی اور آپریشن

جمعرات 27 مارچ 2025 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے کے شدید زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور ٹراما کے آپریشن تھیٹرمیں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران اور ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ سول ہسپتال کوئٹہ ڈبل روڈ بم دھماکہ کے زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کر رہے ہیں ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران اور ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ سول ہسپتال کویٹہ کی زیر نگرانی میں ٹراما اور سول ہسپتال کویٹہ کا طبی عملہ ڈبل روڈ دھماکے کے مریضوں کا علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہے۔

سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر کے آپریشن تھیٹرز ، وارڈز کے سرجنز ، ڈاکٹرز ، انستھزیا کے ڈاکٹرز ، فارماسسٹس ،او ٹی اسٹاف اور ہیلتھ کئیر اسٹاف زخمیوں کی جان بچانے میں مصروف عمل ہیں اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں ڈبل روڈ دھماکے 19 مریض زیر علاج ہیں سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کے 9 زخمی داخل ہیں جن میں سے 3 سیریس مریضوں کے آپریشن جاری ہیں۔