رحیم یارخان،کچہ کے نامعلوم اغوائ کاروں نے ڈیڑھ ماہ قبل اغوائ کیئے گئے مغوی کی رہائی کے عوض 2کروڑروپے ‘قیمتیں گھڑیاں‘آئی فونزکاتاوان طلب کرلیا‘

Kمغوی کے اکائونٹ سے ایک اورویڈیووائرل‘

جمعرات 27 مارچ 2025 20:50

2رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)کچہ کے نامعلوم اغوائ کاروں نے ڈیڑھ ماہ قبل اغوائ کیئے گئے مغوی کی رہائی کے عوض 2کروڑروپے ‘قیمتیں گھڑیاں‘آئی فونزکاتاوان طلب کرلیا‘مغوی کے اکا?نٹ سے ایک اورویڈیووائرل‘ تفصیل کے مطابق چک149پی کے رہائشی علی رضا کو کچہ کے نامعلوم اغوائ کاروں نی16فروری کے روز اغوائ کرلیاتھا جس کے اغوائ کامقدمہ پولیس تھانہ صدرصادق آباد نے پولیس نے نامعلوم اغوائ کاروں کے خلاف اندراج کیا تھا‘گزشتہ روز مغوی علی رضاکے فیس بک اکا?نٹ سے دوسری مرتبہ ویڈیووائرل کی گئی جس میں مغوی علی رضاورثائ سے رہائی کے عوض تاوان کی رقم گھڑیاں اورآئی فون دینے کی اپیل کررہاہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی اغوائ کاروں کی جانب سے وائرل کی جانیوالی ویڈیومیں مغوی علی رضاکی رہائی کے عوض 2کروڑروپے‘ قیمتی گھڑیاں اورآئی فونز کامطالبہ کیاگیاتھاجبکہ پولیس طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود مغوی کوبازیاب کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :