ٰرحیم یارخان،ماچس سے کھیلنے کے دوران بچوں کیلگائی گئی آگ نے رہائشی جھونپڑیوں کولپیٹ میں لے لیا

n5جھونپڑیاں لاکھوں روپے مالیت کاسامان‘ نقدی جل کرخاکستر‘

جمعرات 27 مارچ 2025 20:50

ؤرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)ماچس سے کھیلنے کے دوران بچوں کولگائی گئی آگ نے رہائشی جھونپڑیوں کولپیٹ میں لے لیا5جھونپڑیاں لاکھوں روپے مالیت کاسامان‘ نقدی جل کرخاکستر‘ ریسکیو عملہ نے جدوجہد کے بعد جھونپڑیوں میں بھڑکنے والی آگ پرقابوپالیا‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لورالائی بلوچستان کے رہائشی خائل خان اورجان محمد نے موضع چوہدری کے علاقہ میں عارضی طورپرجھونپڑیاں بناکررہائش اختیارکررکھی ہے گزشتہ روزجھونپڑیوں میں رہائش پذیربچے ماچس جلاکرکھیل رہے تھے کہ اچانک تیزہوا کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتی5جھونپڑیوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں جھونپڑیوں میں موجود8لاکھ روپے کی نقدی‘ موٹرسائیکل سامان مکمل طورپرجل کرخاکسترہوگیا‘ اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ نے موقع پرپہنچ کرجھونپریوں میں بھڑکنے والی آگ پرجدوجہد کے بعد قابوپالیا۔

متعلقہ عنوان :