تھانہ کاغان میں ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل چن زیب کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعہ 28 مارچ 2025 11:54

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) تھانہ کاغان میں ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل چن زیب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان، ڈی ایس پی پارس خوشحال خان، ایس ایچ او تھانہ کاغان فہد شاہ سمیت دیگر پولیس افسران اور علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے کانسٹیبل چن زیب کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور ان کی ایمانداری، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل چن زیب نے 37 سال تک محکمہ پولیس میں مثالی خدمات انجام دیں اور اپنی محنت و دیانتداری سے ایک اعلیٰ معیار قائم کیا جو آنے والے افسران کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کانسٹیبل چن زیب کی طویل اور شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار اور محنتی افسران پولیس فورس کا فخر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنی 37 سالہ سروس میں جس لگن، دیانت اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دیں وہ قابلِ ستائش ہیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی صلاحیتوں سے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :