ٹرمپ کی ٹک ٹاک فروخت کرنے کی شرط، چین نے پیشکش مسترد کردی

جمعہ 28 مارچ 2025 12:11

ٹرمپ کی ٹک ٹاک فروخت کرنے کی شرط، چین نے پیشکش مسترد کردی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)چینی کمپنی سے علیحدگی کے لیے قانون بنائے جانے کے دو ماہ سے زیادہ بعد امریکہ میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کا معاملہ نئے سرے سے نمایاں ہوکر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ٹِک ٹاک پلیٹ فارم کی سرگرمیوں کو فروخت کرنے کے معاہدے کے بدلے چین کے ساتھ کسٹم سمجھوتہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم چین نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے معاملے کے بارے میں چینی فریق نے بارہا اپنے موقف پر زور دیا ہے اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کو مسترد کرنے کا چینی فریق کا موقف مستقل اور واضح ہے۔