صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کے 19 حملے

جمعہ 28 مارچ 2025 12:13

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)امریکی لڑاکا طیاروں نے بدھ کی شب صنعا میں اور اس کے اطراف حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر فضائی بم باری کی۔حوثی میڈیا کے مطابق دار الحکومت صنعا کے شمال اور جنوب میں امریکی طیاروں نے 19 فضائی حملے کیے۔

(جاری ہے)

حملوں میں جن علاقوں پر بم باری کی گئی ان میں جربان، خضم، جمیمہ رجام اور دیلمی شامل ہے۔اخباری ذرائع اور مقامی آبادی کے ذرائع نے بتایا کہ صنعا پر نئے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے زیر انتظام ریڈاروں، فضائی دفاعی نظام، میزائل نظام اور ڈرون طیاروں کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :