نظربندی قانون کی معطلی کے خلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم

7 اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف لارجر بنچ سماعت کرے گا

جمعہ 28 مارچ 2025 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کے خلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق 7 اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف لارجر بنچ سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3 کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔