محکمہ زراعت سمبڑیال کی کاشتکاروں کو اپریل میں ٹینڈا کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 28 مارچ 2025 12:52

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپریل میں ٹینڈا کی کاشت مکمل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینڈا کی کاشت کیلئے مارچ و اپریل کا وقت موزوں ہے ،اگیتی کاشت کیلئے مارچ میں کاشت کریں اور پچھیتی کیلئے اپریل میں کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹینڈا کی کاشت کیلئے ریتلی اور میرا زمین کا انتخاب کریں ،فی ایکڑ2 کلو بیج کاشت کریں اورکاشت سے پہلے دیسی کھاد 10 سے12 ٹرالی ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سبزی کیلئے پہلی گوڈی پر این پی کے کھاد 25 ،دوسری گوڈی پر30 اور تیسری گوڈی پر35 کلو گرام کھاد کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد 10 ہزار 800 ،3 گوڈی اور 10 سے12 پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینڈا کی سبزی پر سفوفی پھپھوندی، روئی دار پھپھوندی اور اکھیڑا کی بیماریاں حملہ آور ہوسکتی ہیں ان کا بروقت تدارک ضروری ہے اور اس سبزی کی برداشت اپریل اور مئی میں کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :