قصور،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ‘ مقابلہ میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پولیس ترجمان

جمعہ 28 مارچ 2025 12:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) تھانہ اے ڈویژن قصور کے علاقہ کچی آبادی شہباز روڈ میں پولیس مقابلہ ہوا‘ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ ایک موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ منڈی موڑقصور کے قریب پولیس ناکہ پر موجود اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی‘ ڈاکوؤں نے رُکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے‘ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو کچی آبادی شہباز روڈ پر پولیس پارٹی کو قریب آتا دیکھ مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ڈاکو رضوان اور عثمان موقع پر زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ ڈاکوؤں کا تیسرا ساتھی عمران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :