
فیصل آباد، سڑک پرڈکیتی کے دوران3 افراد کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی،ایک ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کا تفتیش کے دوران اعتراف جرم، ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر ہمیں چنن کے قریب روکا اور مجھے درخت کے ساتھ باندھ کربیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے، شوہر
فیصل علوی
جمعہ 28 مارچ 2025
13:21

(جاری ہے)
خاتون کے شوہر کے مطابق 2 ڈاکووں کے فون کرنے پر آنے والا ساتھی علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں شامل تھا۔
پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایک ملزم کی نشاندہی بھی کی ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے علی شیر نامی ملزم کو نامزدکیا ہے۔پولیس کاکہناہے کہ خاتون کا میڈیکل اور جائے وقوعہ کا جیو فارنزک کرا لیا گیا ہے۔6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق چنن کے گاو¿ں کا رہائشی عدنان مسیح اپنی بیوی شمائلہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر زرعی یونیورسٹی جھنگ روڈ کیمپس سے گھر واپس جا رہا تھا کہ چنن کے موٹروے پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوو¿ں نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا۔ملزمان نے عدنان کو باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور بعد ازاں اپنے تیسرے ساتھی کو فون کر کے بلالیا اور تینوں ملزمان نے شمائلہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ جوڑے نے ڈکیتی اورزیادتی کےایک ملزم کی نشاندہی کی اور بتایا دو ڈاکوو¿ں کے فون کرنے پر آنے والا ملزم علی شیر تھااور وہ بھی اجتماعی زیادتی میں شامل تھا۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران زرعی یونیورسٹی کی ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر نامزد ملزم علی شیر کو گرفتار کرلیا۔تھانہ ساندل بار پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی شیر نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا تاہم ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.