ڈی پی اوسیالکوٹ کا جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 28 مارچ 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے جمعتہ الوداع کے موقع پر شہر ی مختلف جامع مساجد،امام بارگاہوں اور نمازجمعہ کے اجتماع والی جگہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جامع مسجد ابو حنیفہ مرے کالج روڈ، جامع مسجد ڈونگا باغ،جامع مسجد غوثیہ رضویہ،جامع مسجد محمدیہ، امام بارگاہ زینبیہ، امام بارگاہ مستری عبداللہ اور امام بارگاہ بہلول دانا کا دورہ کیا اور مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ اور امام صاحبان سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام تر داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائیں جائینگے، واک تھرو گیٹس کے بعد فزیکل چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :