پاکستان نے ڈبلیوٹی اوماہی گیری سبسڈی معاہدہ باضابطہ طورپرقبول کرلیا

معاہدے کو قبول کرنے والے ممالک کی تعداد 94 ،اس کے باعث پاکستان کو‘فش فنڈ کے وسائل حاصل کرنے کاموقع ملے گا،رپورٹ

جمعہ 28 مارچ 2025 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) ماہی گیری سبسڈی معاہدہ باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی منظوری کے بعدڈبلیو ٹی او معاہدیکو قبول کرنے والے ممالک کی تعداد 94 ہو گئی،ایس آئی ایف سی کی مدد سے کیے گئے اس اہم معاہدے کے باعث پاکستان کو‘فش فنڈ’ کے وسائل حاصل کرنے کاموقع ملے گا۔

(جاری ہے)

اس اہم معاہدے کے تحت غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے میں مدد ملے گی،ماہی گیری سبسڈی معاہدے سے سمندری وسائل کا تحفظ اور پائیدار ترقی ممکن ہوگی،بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ماہی گیری سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی قدر بڑھے گی۔ پاکستان کی معیشت میں ماہی گیری کا حصہ بڑھنے اور برآمدات میں اضافے کی قوی امید ہے،معاہدے سے پاکستانی ماہی گیری صنعت کو جدید تکنیکی معاونت اور مالی مدد ملے گی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اس اقدام کی بدولت سمندری حیات کے تحفظ سے ماہی گیری کے شعبے میں طویل المدتی استحکام ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :