
آئی سی سی آئی اور چینی وفد کا مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
جمعہ 28 مارچ 2025 17:45
(جاری ہے)
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے مہمانوں کو دارالحکومت کے اہم چیمبر کے طور پر آئی سی سی آئی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا جو صنعت، تجارت اور خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 15,000 کاروباری افراد کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی برآمدات کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کیا جس میں معدنیات، قیمتی پتھر، ماربل، گلابی نمک اور دواسازی جیسے وسائل شامل ہیں۔صدر آئی سی سی آئی نے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کے صنعتی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں سرمایہ کاری کریں، برآمدی معیار کے سامان کی تیاری کے فوائد اور مقامی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے تکنیکی تربیت فراہم کرنے پر زور دیا جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی مصنوعات کی تیاری اور عالمی منڈیوں میں برآمد کرنے کے لئے ایک سٹریٹجک مرکز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تعاون کرکے ہم دونوں فریقوں کے لئے ترقی کے بے پناہ امکانات کو کھول سکتے ہیں۔فریقین نے بہتر مواصلات، وفود کے تبادلے اور ورچوئل میٹنگز کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید فروغ دینے کے لئے ان کی متعلقہ مصنوعات کی نمائش کے انعقاد کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
-
انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
-
دہشت گردی پربھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی،
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.