ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کاگورنمنٹ گرلز ہائی سکول مان قصور میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ

جمعہ 28 مارچ 2025 19:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کاموضع مان میں قائم میٹرک کے امتحانی سینٹر کا اچانک دورہ۔سٹاف کی حاضری،صفائی وستھرائی کے انتظامات ودیگر تمام تر متعلقہ سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ڈی سی نے امیدواروں کی رول سلیپس اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا نقل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے امتحانی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :