لوگ نوجوانوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں ، جمال رئیسانی

جمعہ 28 مارچ 2025 21:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ نوجوانوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے کیونکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہئے تاکہ صوبے کے امن کو بحال کیا جاسکے انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے فیصلے اور صوبائی وزراء اور بلوچستان حکومت کے ترجمان نے حکومت کا واضح موقف عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔