چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 28 مارچ 2025 22:15

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجم الدین شیخ ایک کہنہ مشق سفارت کار تھے جنہوں نے اپنی بصیرت اور تدبر سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال ایک قومی نقصان ہے ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دی