بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی

سلال ڈیم کے اسپیل ویز کھول دئیے گئے ،24 سے 48 گھنٹے نچلے علاقوں کیلئے نازک ثابت ہو سکتے ہیں‘ محکمہ آبپاشی

پیر 30 جون 2025 21:20

بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی، محکمہ آبپاشی کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹے نچلے علاقوں کے لیے نازک ثابت ہو سکتے ہیں۔بارشوں کے دوران بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کرتے ہوئے سلال ڈیم کے اسپیل ویز کھول دئیے جس کے بعد دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ سنگین حد تک بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی آمد کے باعث دریائے چناب کے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ہیڈ مرالہ، ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ چشمہ بیراج کے تمام 52 اسپیل ویز کھول دئیے گئے ہیں، جبکہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے تاکہ ڈیم میں بڑھتے ہوئے پانی کے دبا ئوکو کنٹرول کیا جا سکے۔