اسلام آبا د،دورانِ نمازِ جمعہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات

جمعہ 28 مارچ 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد کے چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر اور ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب نے مساجد کا دورہ کیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں افسران نے جمعة الوداع کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر نے بتایا کہ نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے شہریوں کے لییخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں۔سی ٹی او نے کہا ہے کہ فیصل مسجد کے اطراف پارکنگ کے لیے متعین کردہ مقامات کی سخت نگرانی کی جائے، مسجد کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :