ہنگو میں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

جمعہ 28 مارچ 2025 20:00

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سی3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کیسامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکراگئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :