Live Updates

خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے ایک اور وژن کو عملی جامہ پہنایا ہے بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ایبٹ آباد میں گلیز اور چترال کے بشکار گرم چشمہ کو یونیسکو کا بایوسفیئر ریزرو کا درجہ حاصل ہوا ہے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

جمعہ 28 مارچ 2025 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ خیبر پختونخواحکومت نے عمران خان کے ایک اور وژن کو عملی جامہ پہنایا ہے جس کی بدولت خیبر پختونخوا کے دو مقامات کو عالمی حیثیت اور پہچان مل گئی۔ایبٹ آباد میں گلیز اور چترال کے بشکار گرم چشمہ کو یونیسکو کا بایوسفیئر ریزرو کا درجہ حاصل ہوا ہے،یونیسکو یہ درجہ ان قدرتی علاقوں کو دیتا ہے جہاں جنگلی حیات، جنگلات، دریاؤں اور دیگر ماحولیاتی نظام کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے، یہ مقامات نہ صرف قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کے لحاظ سے اہم ہیں بلکہ یہاں مقامی آبادی فطرت کے ساتھ ہم آہنگ زندگی گزارتی ہے، یہ سنگ میل ماحول کے تحفظ، پائیدار ترقی اور سائنسی تحقیق کے فروغ میں ایک تاریخی پیش رفت ہے، جو خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل کو محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کو محفوظ بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیوزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیسکو کا خیبرپختونخوا کے قدرتی حسن کے مقامات کو عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل کرنا اعزاز کی بات ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات