نقل ایک میٹھا زہر ہے جو طلباء کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

جمعہ 28 مارچ 2025 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا ہے کہ نقل ایک میٹھا زہر ہے جو طلباء کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے،نقل کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتحان نہم فرسٹ اینول 2025 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امتحان نہم فرسٹ اینول کے کامیاب انعقاد کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نقل میٹھا زہر ہے جو آنے والی نسلوں کو تباہ کر رہا ہے۔ طلباء ہمارا مستقبل ہیں اور کسی کو ان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر اسپیشل برانچ سے رپورٹس طلب کر کے ان کی نگرانی کو مؤثر اور جامع بنایا جا رہا ہے۔