/اسپیکر قومی اسمبلی کا منڈی موڑ کے قریب آئی جے پی روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 28 مارچ 2025 22:30

‘اسلام آباد،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا منڈی موڑ کے قریب آئی جے پی روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار، حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے غم و رنج کا اظہار، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی نے متعلقہ حکام زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں، اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت کی ۔