عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 29 مارچ 2025 12:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، عید کے دنوں میں صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور 4 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :