عظیم روحانی شخصیت بانی چورہ شریف خواجہ سید نور محمد شاہ گیلانی کا سالانہ 2روزہ عرس مبارک 4اپریل کوشروع ہوگا

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:17

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عظیم روحانی شخصیت بانی چورہ شریف خواجہ سید نور محمد شاہ گیلانی کا سالانہ 2روزہ عرس مبارک4اپریل سے چورہ شریف جنڈ ضلع اٹک میں شروع ہو گا اور 5اپریل تک تقریبات جاری رہیں گی،،عرس کی تقریبات کی صدارتپیر سید اشتیاق حسین شاہ نوری کرینگے، علامہ منیر عالم ہزاروی آف واہ کینٹ اور ولڈ ختم نبو یوتھ فورس کے مرکزی صدر مولانا محمد بدیع الزمان بھٹی خصوصی خطاب کرینگے، ملک کے مشہور نعت خواں حافظ عبدالطیف آف سیالکوٹ،محمد انوار الحق چورا ہی آف ڈسکہ اور صاحبزادہ سید زبیب مسعود شاہ آف واہ کینٹ ہدیہ نعت پیش کرینگے، عرس کی تقریبات کا آغاز دربار عالیہ پر چادر پوشی سے ہوگا،4اپریل کو نماز عصر کے بعدمسجد میں محفل پاک ہوگی اور رات کو بھی محفل پاک ہوگی،اگلے روز محفل پاک کے بعد خصوصی دعا ہو گی۔