راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تین ملزمان گرفتار کر کے آئس اور چرس برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عباس کو گرفتار کر کے 260 گرام آئس برآمد کی۔ ملزم سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوا جس پر الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واہ کینٹ پولیس نے ملزم فیصل سے ایک کلو 640 گرام چرس اور صدر واہ پولیس نے ملزم خالد سے 600 گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :