کلر سیداں پولیس نے چوری واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،چوری شدہ گائے برآمد

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)کلر سیداں پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر کے اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ گائے برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی واردات میں ملوث ملزم نذیر کو گرفتار کرلیا،ملزم سے اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ گائے برآمدہوئی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :