مہر ویلفیئر سوسائٹی کے تحت اس سال 600 سے زائد مستحق خاندانوں میںراشن اور عید کے کپڑے تقسیم کیے گئے

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) مہر ویلفیئر سوسائٹی کے تحت اس سال بھی 600 سے زائد مستحق خاندانوں میںراشن اور عید کے کپڑے تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

سوسائٹی کی بانی اور چیئرپرسن ناہید مہر نے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی نے مستحقین کی تعداد میںاضافہ اور ڈونرز کی تعداد میںکمی کردی ہے جس کی وجہ سے اس سال بیشتر غریب خاندان عید کی خوشیوں سے محروم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے سرجانی ٹاون میںسستا آٹا اور سستی چینی کے بیگ بھی تقسیم کیے گئے،سوسائٹی کی جانب سے یہ سلسلہ گزشتہ کئی سال سے مسلسل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :