۹ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو عیدالفطر کے پر مسرت موقع کی مناسبت سے شہدا ء پولیس کے گھروں پر پہنچے

q شہدا پولیس کے ورثا سے ملاقات کرکے انکے کیساتھ کچھ وقت گزارا اور عیدالفطر کے تحائف و عیدی پیش کی گئی اور ورثاء کے مسائل کے بارے میں دریافت کرکے ان کے حل سے متعلق فوری احکامات جاری کئے

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:10

Q حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو عیدالفطر کے پر مسرت موقع کی مناسبت سے شہدا ء پولیس کے گھروں پر پہنچے اور شہدا پولیس کے ورثا سے ملاقات کرکے انکے کیساتھ کچھ وقت گزارا اور عیدالفطر کے تحائف و عیدی پیش کی گئی اور ورثاء کے مسائل کے بارے میں دریافت کرکے ان کے حل سے متعلق فوری احکامات جاری کئے گئے ۔

اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے شہدا ء ہم سب کا فخر ہے اور سندھ پولیس کے تمام افسران و جوان شہدا کے اہل خانہ کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ آج جب ہم سندھ پولیس کے شہدا ء کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں انکی قربانیوں میں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کیلئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔بعد ازاں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز بھی شہدا ء کی گھروں پر پہنچے، انکے ساتھ وقت گزارا، عید کے تحائف و عیدی پیش کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرانے کیساتھ اس بات کا مضبوط احساس دلایا کہ آپ تمام حیدرآباد پولیس کی فیملیز ہیں جن کی دیکھ بھال اور ہر ذمہ داری حیدرآباد پولیس کی ہے جو ہمیشہ بخوشی نبھاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :