پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کا صوبائی وزرا، اعلی افسران، سیاسی رہنمائوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

صوبائی وزیر ہاسنگ بلال یاسین،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، وزیر قانون صہیب بھرتھ، وزیر خزانہ مجتبی شجاع و دیگر کی شرکت

اتوار 30 مارچ 2025 12:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)پنجاب اسمبلی کے حلقہ 132سانگلہ ہل سے منتخب رکن اسمبلی،پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سلطان طارق باجوہ کی جانب سے صوبائی وزرا، اعلی افسران، سیاسی رہنما، کاروباری و سماجی شخصیات اور صوبائی اسمبلی کے سو سے زائد ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ہاسنگ بلال یاسین،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، وزیر قانون صہیب بھرتھ، وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر آبپاشی میاں کاظم پیرزادہ، وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ، وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی،، سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو،چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمدارشد،پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ، چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد،آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، اور ڈی جی واسا طیب فرید اور ڈپٹی سیکرٹری برائے وزیر اعلی حافظ کریم داد، ایم ڈی پنجاب صاف پانی اتھارٹی زاہد عزیز، ایم ڈی واسا لاہور غفران گجر،میجر(ر)حبیب اللہ وڑائچ،ایم پی اے عاصم شیر مکن، ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل،ایس ایس پی ناصر باجوہ،قاسم ندیم، ایم پی اے ساہیوال,احمد لغاری، ایم پی اے ڈی جی خان,میاں حمزہ کرامت ڈوگر،راحلیہ خادم حسین ایم پی اے نے بھی شرکت کی،اس تقریب میں ملکی ترقی اور عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا گیا،مجموعی سیاسی صوررتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔