عید الفطر کی تعطیلات کے دوران زرعی ہیلپ لائن کی سروسزعارضی طور پر بند رہیں گی،ترجمان

اتوار 30 مارچ 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) عید الفطر کی تعطیلات کے دوران زرعی ہیلپ لائن کی سروسزعارضی طور پر بند رہیں گی۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کی ہیلپ لائن کا نمبر0800-17000 ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زرعی ہیلپ لائن پیر تاہفتہ صبح8 بجے سے رات8 بجے تک فعال رہتی ہے تاہم عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران زرعی ہیلپ لائن کی سروسز عارضی طور پر بند رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ بروز پیر تا2 اپریل بروز بدھ تک کاشتکار فنی راہنمائی و معلومات کے لئے مقامی زرعی ماہرین سے رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :