اوورلوڈنگ ، اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائیوں کے احکامات جاری

اتوار 30 مارچ 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے اوورلوڈنگ، اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائیوں کے احکامات جاری کر دیئے ترجمان کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز پردیسیوں سے زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں ،صوبہ پنجاب میں اور چارجنگ ہر گز نہیں ہونے دئیے گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پردیسوں سے لیے جانے والا زیادہ کرایہ ٹرانسپورٹرز سے واپس لے کر شہریوں واپس کیا جائے گاڑیوں پر اور بس اڈوں پر کرائے نامے واضح نصب کرائیں جائیں، صوبہ بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں 1192گاڑیوں کو اوور چارجنگ پر چالان ٹکٹ جاری کئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ 9گاڑیوں کے خلاف اوور چارجنگ اور لوڈننگ اور کرائے نامے نصب نہ کرنے پر ایف آئی آر درج اور 3723مسافروں سے لیا گیا زائد کرایا ٹرانسپورٹروں سے واپس لے کر شہریوں کو دیا گیا ۔ ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر اوورلوڈنگ کرتے ہوئے انسانی جانوں سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :