فیصل آباد،واساآپریشنز سٹاف عید الفطر کی تعطیلات میں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

اتوار 30 مارچ 2025 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آبادعامر عزیز کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں واسا آپریشنز سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان واسا کے مطابق آپریشنز سٹاف عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران اپنی ڈیوٹیز پر موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سیوریج لائنز کی صفائی، گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مشینری کے آپریٹرز بھی ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ تمام متعلقہ سٹاف عید ایام میں اپنی حاضری یقینی بنانے کا پابند ہو گا جبکہ سپروائزری افسران آپریشنز سٹاف کی ڈیوٹیز کی حاضری کو چیک کریں گے، اسی طرح عید ایام میں آپریشنز سٹاف کی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آپریشنز سٹاف کی عید ایام کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا مقصد شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :