مورگاہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہمایوں گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

اتوار 30 مارچ 2025 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) مورگاہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہمایوں گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ ہمایوں، حارث، عمر اور احتشام شامل ہیں۔ ملزمان سے 7 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :