گوجر خان پولیس کی کارروائی ، بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے چار قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

اتوار 30 مارچ 2025 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) گوجر خان پولیس نے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے چار قمار باز گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد، جمیل، خلیل اور فیاض شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 4500 روپے برآمد ہوئے جبکہ موقعہ سے چار بٹیرے بھی قبضہ میں لیے گئے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :