ض*اپنی ثقافت کو فراموش کرنے والی قوموں کو تاریخ بھی بھلا دیتی ہے ‘عارف لوہار

ٰمیرے والد نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کا جو دیا جلایا تھا اس کو میں نے روشن رکھا ہوا ہے

اتوار 30 مارچ 2025 18:15

Pلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2025ء)معروف فوک گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے بطور قوم دیکھا جائے تو ہمارے قول و فعل میں تضاد ہے، آج کل ایک دوسرے کے خلاف بلاوجہ محاذ ا?رائی کرنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے،میں گائیکی کی دنیا میں اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلنے کی جدوجہد کررہا ہوں مگر میں سمجھتا ہوں مزید سوسال بھی گائیکی میں گزار دوں تو اپنے والد کے پائوں کی مٹی کو بھی نہیںچھو سکتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عالم لوہار ایک ہی تھا اوراب کوئی دوسرا عالم لوہار نہیں آئے گا ،مجھے فخر ہے کہ میری شناخت میرے والد عالم لوہار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں تاریخ بھی انہیں بھلا دیتی ہے ، میرے والد نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کا جو دیا جلایا تھا اس کو میں نے روشن رکھا ہوا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس دیے سے اور بھی دیے جلائے جائیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت روشن ہو۔

متعلقہ عنوان :