ڈسکہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹے کو گولی لگتے دیکھ کر باپ صدمے سے چل بسا

اتوار 30 مارچ 2025 19:30

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈسکہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں سے بیٹے کو گولی لگتے دیکھ کر باپ صدمے سے چل بسا ۔تفصیل کے مطابق جیسروالہ کا واجد گھر کے باہر گلی میں کھڑا فون پر بات کر رہا تھا کہ چھ ڈاکوؤں نے اسے قابو کر لیا اس سے نقدی چھین کر ڈاکو واجد سے گن پوائنٹ پر اس کے گھر کا دروازہ کھلوا کر داخل ہو گئے، واجد اور اس کے اہل خانہ کی طرف سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی چلا دی ،گولی واجد کو سینے پر لگی، بیٹے کو خون میں لت پت دیکھ کر باپ 65سالہ شفقت صدمے سے چل بسا ،واجد کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ڈسکہ شفٹ کیا گیا مگر بعد میں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ سیالکوٹ ریفر کر دیا گیا جبکہ اس کے والد کی نعش سول ہسپتال ڈسکہ پہنچا دی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :