چنیوٹ، تمام مساجد اور کھلے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

پیر 31 مارچ 2025 12:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ضلع بھر میں عیدالفطر کے موقع پر 154 مقامات پر عید کی نماز ادا کر دی گئی۔ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے تمام مساجد اور کھلے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے تھے۔ ایک ہزار سے زائد افسران سمیت پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس لائن میں پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملکی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس اہلکاروں کو عید کی مبارک باد دی، اہلکاروں کے ساتھ ملکر کھانا کھایا۔ ڈی پی او نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔، ڈی پی او عبداللہ احمد نے کہا کہ شہری عید کی خوشیاں منائیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔امن و امان کے قیام کیلئے شہری سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :