عید کا دن محبت، اخوت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، ذیشان ملک

پیر 31 مارچ 2025 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ کی رضا کے لیے کی جانے والی عبادات، ایثار اور قربانی کا عظیم انعام ہے۔ذیشان ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو خوشیوں بھری بے شمار عیدیں نصیب فرمائے۔

(جاری ہے)

عید کا دن محبت، اخوت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی خوشیوں میں غربا اور مستحقین کو بھی شامل کریں اور ان کی مدد کریں۔انہوں نے پاکستان کے بہادر سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ذیشان ملک نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں عید کے موقع پر بہترین سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔