غیر ملکی سرما یہ کے استعمال سے متعلق چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،صدر شی جن پنگ

پیر 31 مارچ 2025 15:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) چین میں سرمایہ کاری مستقبل کی سرمایہ کاری ہے جو چینی قیادت کی جانب سے دنیا بھر کے لئے ایک انتہائی پراعتماد پیغام اور دعوت ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں بین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے مختلف ممالک اور علاقوں سے وابستہ ٹاپ غیر ملکی کاروباری اداروں کے 40 سے زائد عالمی چیئرمین، سی ای اوز اور کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات میں شرکت کی۔

شی جن پنگ نے کہا کہ غیر ملکی سرما یہ کے استعمال سے متعلق چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ چین قواعد و ضوابط، انتظام اور معیارات سمیت دیگر ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کر رہا ہے ، جس میں بڑی سرمایہ کاری اور کھپت کے امکانات موجود ہیں۔ چین کا ساتھ مواقع کا ساتھ ہے اور چین پر یقین کرنا ہی مستقبل پر یقین کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :