ایم پی اے عظمیٰ کاردار کی پوری قوم کو عید کی پرتپاک مبارکبا د، اتحاد، رواداری پر زور

منگل 1 اپریل 2025 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما اور ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے منگل کو قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے برداشت ، اتحاداور رواداری کی ضرورت پر زور دیا۔ پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے محبت اور رواداری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امن اور ہم آہنگی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ عید تمام پاکستانیوں کے لیے خوشی اور مسرت لے کر آئے ۔عظمیٰ کاردار نے خوشحال اور پرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام شہریوں کو ہمدردی، معافی اور افہام و تفہیم کی اقدار کو فروغ دینے کی ترغیب بھی دی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے چیلنجوں پر قابو پا سکتا ہے اور ایک ہم آہنگ اور ترقی پسند معاشرہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :