ریسکیو1122 مانسہرہ نے عیدالفطر کے پہلے دن 4 ایمرجنسیوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں

منگل 1 اپریل 2025 13:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) عید الفطر کے پہلے دن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو نے 4 مختلف ایمرجنسیوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق عیدالفطر کے پہلے دن مانسہرہ میں میڈیکل اور ٹریفک حادثہ کے ایک ایک اور آگ لگنے کے 2 واقعات رونما ہوئے، جن میں 2 افراد متاثر ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بہتر علاج و معالجہ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔