لاڑکانہ،شکارپور پولیس کا کچے والے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن، چار مغوی بازیاب

منگل 1 اپریل 2025 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی سربراہی میں لاڑکانہ رینج پولیس کو ملنے والی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

شکارپور پولیس کا کوٹ شاہو کے کچے والے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن، چار مغوی بازیاب،ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران عیسیٰ ٹانوری کے رہائشی 4 مغویوں عرفان ٹانوری،راحب ٹانوری، عبدالقادر ٹانوری اور عبدالواحد ٹانوری کو کوٹ شاہو کے علاقے سے بازیاب کروالیا گیا۔پولیس کارروائی کے دوران بازیاب ہونے والے مغویوں کو ایک ماہ قبل نامعلوم مسلح ملزمان نے گائوں عیسیٰ ٹانوری کے ایریا سے اغواءکیا تھا۔ ڈی آئی جی پی لاڑکانہ نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروانے پر ایس ایس پی شکارپور اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :