عیدالفطر پر خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش، محکمہ سیاحت، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی اور دیگر اتھارٹیز متحرک

منگل 1 اپریل 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر محکمہ سیاحت، خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی اور دیگر اتھارٹیز سہولیات کی فراہمی کےلیے متحرک ہیں، ٹورازم پولیس کے کانسٹیبلان مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ سیاحوں کیلئے ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے. سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹورازم پولیس اور ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں. مشیر سیاحت و ثقافت کے مطابق سیاحتی مقامات پر موجود کیمپنگ پاڈز سیاحوں کیلئے کھلے ہیں اور ٹورازم پولیس کے جوان سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سیاحوں کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :