شاد باغ پولیس نے دوران بازار ڈیوٹی ایمانداری کی مثال قائم کر دی

احسن اقدام کرتے دوران بازار ڈیوٹی نامعلوم ملنے والا قیمتی موبائل شہری کے حوالے کر دیا

بدھ 2 اپریل 2025 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)شاد باغ پولیس نے دوران بازار ڈیوٹی ایمانداری کی مثال قائم کر دی،احسن اقدام کرتے دوران بازار ڈیوٹی نامعلوم ملنے والا قیمتی موبائل شہری کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شہری شاپنگ کے سلسلہ میں شاد باغ بازار میں آیا تھا،دوران سفر شہری کا موبائل گر گیا جو ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر مراد کو ملا۔

موبائل کو موقع پر موجود سینئر افسران کے نوٹس میں دینے کے بعد شہری سے رابطہ کیا گیا۔شہری نے اڑھائی لاکھ رقم اور دیگر کاغذات واپس ملنے پر اکبری گیٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے سب انسپکٹر مراد کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :