نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی میں نوجوان دوست کے ھاتھوں اچانک فائرنگ لگنے سے زخمی ہو گیا ،ریسکیو زرائع

بدھ 2 اپریل 2025 17:20

نوشہرہ ورکاں 02 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) تتلے عالی محلہ اسلام پورہ میں 26 سالہ نوجوان اچانک فائرنگ لگنے زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان اسد علی کے پاس اسکا دوست بیٹھا ہوا پستول سے گولی نکال رھا تھا کہ اچانک فائر ہو گیا جو اسد علی کی پشت پر لگ گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 تتلے عالی کے جوان بروقت موقع پر پہنچے اور اسد علی کو طبی امداد دیکر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا جسے بعد ازاں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفرکردیاگیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :