کٹھوعہ، بھارتی فورسز کے تین اہلکار ہلاک

بدھ 2 اپریل 2025 17:50

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی وین پر حملہ ضلع کے علاقے پنجتیرتھی کے قریب محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کیا گیا۔ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔علاقے میں بھارتی کا آپریشن گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔